صوبائی دارالحکومت پشاور میں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرن شپ پروگرام 2026 کامیابی سے جاری ہے۔
کور کمانڈر پشاور نے آئی ایس پی آر کے ونٹر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کی جس میں خیبر پختونخوا کے سیکیورٹی معاملات اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر طلبہ نے پاک فوج کی قربانیوں، پیشہ وارانہ مہارت اور معرکہ حق میں دشمن کے خلاف جرأت و استقامت کو سراہا۔
طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ڈیجیٹل محاذ پر پاکستان کے مثبت بیانیے کے محافظ بن کر قومی مفادات کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
طلبہ نے کہا کہ کور کمانڈر کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیکورٹی مسائل پر تفصیلی آگاہی دی گئی جس سے ان کی صوبے اور قومی معاملات پر فہم و فراست میں اضافہ ہوا۔
طلبہ نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل محاذ پر دشمن کے پروپیگنڈے اور منفی بیانیے کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہونے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فل فنڈڈ انٹرن شپ، مفت رہائش اور دیگر سہولیات، پاکستانی طلبہ کے لیے شاندار موقع
ونٹر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے کامیاب انعقاد پر طلبہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔





