سوات ،مینگورہ میں افسوسناک واقعہ

سوات ،مینگورہ میں افسوسناک واقعہ

شہزاد نوید
سوات کے علاقے مینگورہ میں سگے بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے ہی بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مینگورہ میں اس وقت پیش آیا جب معمولی تلخ کلامی پر حسین نامی شخص نے طیش میں آکر اپنے بھائی جنید پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں جنید موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ وہاں سے گزرنے والا ایک راہگیر بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسین کو آلہِ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : چارسدہ، خواتین ٹیچرز قتل کیس کا ڈراپ سین،مرکزی ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم حسین نے گزشتہ برس اپنے بہنوئی کو بھی قتل کیا تھا اور وہ سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔

پولیس نے مقتول کی لاش اور زخمی راہگیر کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top