پشاور: اسلامیہ کالج پشاور نے رمضان المبارک کے دوران اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے کالج انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پیر سے جمعرات تک کالج صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلا رہے گا، جبکہ جمعہ کے روز کالج دوپہر 12 بجے بند کر دیا جائے گا۔
نیا شیڈول یکم رمضان المبارک سے نافذ العمل ہوگا اور رمضان کے اختتام تک برقرار رہے گا۔