سوات کے علاقے سیدو شریف میں مسجد میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے سیدو شریف میں ملزم نے اللہ اکبر مسجد کے اندر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2فراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے۔
موقع پر موجود لوگوں نے فائرنگ کرکے والے ملزم کو پکڑ لیا جس پر پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے ملزم کوعوام سے چھڑا کر گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت جائے وقوعہ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے مسجد میں فائرنگ کی جبکہ بعد میں قریبی ہسپتال کے جانب بھاگ گئے جہاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا.
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سجاد اور اکبر شامل ہیں جبکہ زخمیوں ہونے والے افراد میں شاہی روان، کامران، لطیف خان، شریف اور احسان خان شامل ہیں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ناصر محمود کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے کہ انہوں نے کہا کہ واقعے میں تاحال کسی دہشت گردی کی عنصر کے شواہد نہیں ملے بلکہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں کیونکہ ملزم نے چند روز قبل اپنی بہن کو بھی قتل کردیا تھا اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
واقعے کے بعد عوام نے احتجاج کرتے ہوئے سیدو شریف روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔