اسلام آباد کی عدالت کا وزیراعلی سہیل آفریدی کے خلاف بڑا حکم جاری

اسلام آباد کی عدالت کا وزیراعلی سہیل آفریدی کے خلاف بڑا حکم جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے متعلق کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

یاد رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ان پر ریاستی اداروں کے خلاف منظم مہم چلانے اور عوامی سطح پر ان کے وقار کو مجروح کرنے کے الزامات عائد ہیں۔

آج ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم کی حاضری سے استثنیٰ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائےجس کے بعد کیس کی مزید کارروائی 9 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

Scroll to Top