ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ تاخیر کا شکار

ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے تاہم بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہے۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مقرر نہیں کیا گیا۔

اگر بارش کی وجہ سے دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز 5 اوورز بھی نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ قرار دیا جائے گا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا اور عثمان طارق شامل ہیں۔

Scroll to Top