چارسدہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ، 4 جاں بحق،2 زخمی

چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقے بٹگرام میں مستورات کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی اور بات فائرنگ تک جا پہنچی جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے دو، دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو شبقدر کی ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایاز، پرویز اور ذاکر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق زخمی کی حالت تشویشناک ہے جس پر اسے مزید علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور ریفر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: بیری باغ میں افسوسناک واقعہ

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے, حکام کے مطابق علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top