سپر ایٹ مرحلے کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم پوری طرح بے بس نظر آئی اور 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ایشان کشن صفر اور رینکو سنگھ بھی کھاتہ نہ کھول سکے۔
تلک ورما اور ارشدیپ سنگھ نے ایک، ایک رن بنایا جبکہ واشنگٹن سندر نے 11 رنز بنائے، دیگر بلے بازوں میں ابھیشیک شرما 15، اور ہارڈک پانڈیا اور سوریا کمار 18، 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 187 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ابتدائی تین وکٹیں صرف 20 رنز پر گر گئیں لیکن ڈیوڈ ملر نے 35 گیندوں پر 63 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالا۔
ڈیوالڈ بریوس نے 45 رنز بنائے جبکہ ٹرسٹن اسٹبز 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، دیگر بلے بازوں میں رائن رکلٹن 7، کوئنٹن ڈی کاک 6، کپتان ایڈن مارکرم 4 اور مارکو جینسن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے جسپرِت بمراہ نے 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ارشدیپ سنگھ نے 2 وکٹیں، جبکہ ورون چکرورتی اور شیوم ڈوبے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، سپر ایٹ مرحلے میں سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست
بولنگ میں کیشو مہاراج نے ایک اوور میں تین وکٹیں حاصل کر کے اہم کردار ادا کیا، جبکہ مارک ویانسن اور کوربن بوش نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔





