ٹی20 ورلڈ کپ، سپر ایٹ مرحلے میں سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر دی۔

پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسون شاناکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی،  انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے اوپنر فل سالٹ نے 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ جوس بٹلر صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دیگر اہم بلے بازوں میں جیکب بیتھل 3، ٹام بینٹن 6، ہیری بروک 14 اور سیم کرن 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

سری لنکا نے 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں صرف 95 رنز بنائے، جس کے باعث انگلینڈ کو واضح فتح حاصل ہوئی، سری لنکا کے ٹاپ سکورر داسون شاناکا 30 رنز کے ساتھ رہے۔

انگلینڈ کی بولنگ میں ڈومینیڈومینڈس نے بہترین کارکردگی دکھائی جبکہ سری لنکا کی جانب سے دنیتھ ولالاگے، مہیش تھکشانا، دلشان مدوشناکا اور دشمنتھا چمیرا نے وکٹیں حاصل کیں۔

کپتان دسون شناکا 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کمیندو مینڈس نے 13 جب کہ دنیتھ ویلالاگے اور مہیش ٹھکشانا نے 10،10 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: نمیبیاکو شکست ،پاکستان ٹی ٹونٹئی ورلڈ کپ کے سوپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا

انگلش بالر ول جیکس نے تین جب کہ جوفا آرچر، لائم ڈاسن اور عادل رشید نے دو، دو شکار کیے اور میزبان ٹیم کو 95 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

Scroll to Top