پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں شامل نئی فرنچائز راولپنڈینے اپنی ٹیم کا باضابطہ نام ’Pindiz‘ رکھ دیا ہے۔
یہ اعلان اتوار کو فرنچائز کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر کیا گیا، جس میں راولپنڈی شہر کے مشہور مقامات دکھائے گئے اور پس منظر میں جوشیلی موسیقی شامل تھی۔
ویڈیو کے کیپشن میں فرنچائز نے کہا راولپنڈی ٹیم کا باضابطہ نام ’Pindiz‘ سامنے آ گیا ہے۔ ہم نڈر ہیں، ہم چیلنج دینے آئے ہیں، ہم نیا جوش لے کر آ رہے ہیں اور ہم کھیل کو بدلنے آ رہے ہیں۔
🚨 Team Rawalpindi’s official franchise name is here.
We’re bold
We’re challenging
We’re bringing the vibe
We’re changing the game 🔥Next up: the official team logo 👀🔜#HBLPSL11 #NewEra | @thePSLt20 | @M_Ahsan_Tahir | @CWR_WALEE pic.twitter.com/f9hXr3iRf0
— Pindiz (@thepindiz) February 22, 2026
فروخت اور مالکیت کے حوالے سے، پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی میں ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فرنچائز خریدی تھی، تاہم مالکان نے ٹیم کے شہر کا نام ملتان سے بدل کر راولپنڈی رکھنے کا فیصلہ کیا۔
فرنچائز نے جلد ہی ٹیم کا لوگو متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا ہے، جو شائقین کے لیے مزید جوش و خروش پیدا کرے گا۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے جہاز پر خیبر پختونخوا حکومت کا ردعمل سامنے آگیا
پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا، اور شائقین بے صبری سے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔
نئی فرنچائز کے شامل ہونے سے لیگ میں مقابلہ اور بھی دلچسپ ہونے کی توقع ہے، اور راولپنڈی کی ٹیم نے اپنی انٹری جوش و خروش سے کی ہے۔





