ٹی20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کا زمبابوے کو جیت کےلیے بڑا ہدف

ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے ایک اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو جیت کے لیے 255 رنز کا بڑا ہدف دے دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے، جو کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہیٹ مائر نے طوفانی اننگز کھیلی اور محض 34 گیندوں پر 85 رنز اسکور کیے، ان کی اس اننگز میں 7 بلند و بالا چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ کپتان روومن پاول نے بھی بہترین ساتھ نبھایا اور 35 گیندوں پر 59 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔

اننگز کے آخری لمحات میں شرفین ردرفورڈ نے 13 گیندوں پر 31 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ روماریو شیفرڈ نے 21 اور جیسن ہولڈر نے 4 گیندوں پر 13 رنز بنا کر اسکور کو 254 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

زمبابوے کی جانب سے بولنگ لائن مکمل طور پر دباؤ میں دکھائی دی، تاہم رچرڈ نگاروا اور بلیسنگ موزارابانی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بریڈ ایوانز اور گریم کریمر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ ا

سٹار آل راؤنڈر سکندر رضا نے 3 اوورز میں 52 رنز دیے لیکن کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ وانکھیڑے کی بیٹنگ فرینڈلی وکٹ پر ویسٹ انڈین بیٹرز نے مجموعی طور پر 19 چھکے لگا کر ٹورنامنٹ کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔

Scroll to Top