زمبابوے کے بولرنے ٹی 20کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

زمبابوے کے فاسٹ بولر بریڈ ایونز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک ایسا منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے جو اس سے قبل بڑے بڑے لیجنڈ بولرز کے پاس تھا۔

بریڈ ایونز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی مسلسل 28 اننگز میں وکٹ حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ سنگ میل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف حاصل کیا۔ بریڈ ایونز نے ویسٹ انڈین بیٹر شائی ہوپ کو آؤٹ کر کے مسلسل 28ویں اننگز میں وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کا زمبابوے کو جیت کےلیے بڑا ہدف

اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ مشترکہ طور پر سری لنکا کے مایہ ناز بولر لیستھ ملنگا اور آئرلینڈ کے مارک اڈائر کے پاس تھا جنہوں نے مسلسل 27، 27 اننگز میں وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Scroll to Top