وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے مطابق پاک فوج کے افغانستان کیخلاف جوابی آپریشن میں افغان طالبان رجیم کے 72 خارجی ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
پاک فوج نے افغان طالبان رجیم کی 16 پوسٹیں تباہ، 7 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ افغان طالبان رجیم کا ایک ایمونیشن ڈپو، بٹالین ہیڈکوارٹر، سیکٹر ہیڈکوارٹر اور 36 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کردیئے گئے ہیں
عطااللہ تارڑ مزید جوابی کارروائیاں جاری ہیں، ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔
آپریشن غضب للحق، دو بجے (الصبح)، 27 فروری 2026
▫️ افغان طالبان رجیم کے 72 کارندے ہلاک، 120 سے زائد زخمی
▫️ افغان طالبان رجیم کی 16 پوسٹیں تباہ، 7 پوسٹوں پر قبضہ
▫️ افغان طالبان رجیم کا ایک ایمونیشن ڈپو، بٹالین ہیڈکوارٹر، سیکٹر ہیڈکوارٹر اور 36 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی… https://t.co/siAPe9RsSC— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 26, 2026
جبکہ دوسری جانب قبل ازیں سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ نواپاس سیکٹر میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ بھرپور اور منظم آپریشن کے نتیجے میں مخالف عناصر پسپا ہو گئے اور کئی خوارج جہنم واصل ہوئے۔
ادھرافغان طالبان تاریخ میں بزدلی کی ایک اور تاریخ رقم کردی، سکیورٹی فورسز نے طورخم سے 4 افغان طالبان کو گرفتار کرلیا جن کو ان کے ساتھ چھوڑ کر فرار ہوئے، گرفتار ہونے والے چاروں خارجی سکیورٹی فورسز کے سامنے رونے لگے۔
ادھرسکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر پاک فوج نے افغان طالبان کو شکست ِ فاش دیتے ہوئے افغان پوسٹوں پر قومی پرچم لہرا دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کی موثر کارروائی: 58 افغان خارجی ہلاک، 100 زخمی، پوسٹیں و بٹالین تباہ، 30 سے زائد ٹینکس و اے پی سیز ختم، مزید حملے جاری
پاک فوج کے جوانوں نے افغان طالبان کی پوسٹ کو فتح کر کے کہا کہ افغان طالبان سن لو ہم تمہیں بھرپور جواب دے کر دکھائیں گے کہ تم کس سے ٹکرائے ہو۔
فوجی جوان نے کہا کہ افغان طالبان کی پوسٹ کو فتح کر کے پاکستان کا پرچم لہرا دیا ہے ، اسی طرح ہم آئیں گے اور کابل کو بھی فتح کر لیں گے پھر تمہیں پتہ چلے گا کہ تم نے ہم سے کیسے پنگا لیا ۔





