اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی افواج کو افغان طالبان کو منہ توڑ جواب دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ افواج پاکستان جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور ملک کے امن و تحفظ پر کسی بھی حال میں آنچ نہیں آنے دیں گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج جذبے کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہیں اور ہر محاذ پر دشمن کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر دفاعی حکمت عملی سے لیس ہیں اور کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن غضب للحق: 72 افغان خارجی ہلاک، 120 زخمی، 16 پوسٹیں و 36 ٹینکس تباہ، دشمن پسپا، مزید کارروائیاں جاری
وزیراعظم نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا اور ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، جبکہ قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا یہ بیان پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں اور ملک کے دفاعی موقف کو واضح کرنے کے لیے اہم ہے، اور اس سے ملکی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ دشمن کے عزائم پر بھی واضح پیغام گیا ہے۔





