اسلام آباد: پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے بعد افغان طالبان نے ایک مرتبہ پھر تاریخی شکست کا سامنا کیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کمانڈران نے اپنے دہشت گردوں کو میدان چھوڑ کر فرار ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ذرائع کے مطابق طالبان اب پہاڑوں میں چھپنے پر مجبور ہیں، جبکہ پاکستانی فضائیہ کے طیارے بھی دشمن کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں۔
اس کارروائی کے نتیجے میں طالبان کی پیش قدمی رک گئی اور وہ اپنی عام روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لڑنے کے قابل نہیں رہے۔
یہ بھی پڑھیں : وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں، دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، وزیراعظم
تاریخی شواہد اور سکیورٹی رپورٹس کے مطابق افغان طالبان اکثر جنگی محاذ پر ناکامی کے بعد خودکش کارروائیوں کی طرف مائل ہوتے ہیں، اور مردوں کی طرح مقابلہ کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے دشمن کی پیش قدمی کو مؤثر انداز میں روکا اور سرحدی تحفظ کو یقینی بنایا، جبکہ طالبان کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی افواج کو افغان طالبان کو منہ توڑ جواب دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان نے بزدلی: ساتھی چھوڑ کر فرار، طورخم سے 4 گرفتار کارندے سکیورٹی فورسز کے سامنے رونے لگے
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ افواج پاکستان جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور ملک کے امن و تحفظ پر کسی بھی حال میں آنچ نہیں آنے دیں گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج جذبے کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہیں اور ہر محاذ پر دشمن کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن غضب للحق: 72 افغان خارجی ہلاک، 120 زخمی، 16 پوسٹیں و 36 ٹینکس تباہ، دشمن پسپا، مزید کارروائیاں جاری
انہوں نے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر دفاعی حکمت عملی سے لیس ہیں اور کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔





