سام سنگ نے پاکستان میں گلیکسی S26 سیریز متعارف کرادی، الٹرا ماڈل کی قیمت کیا ہوگی؟

سام سنگ نے پاکستان میں اپنی نئی فلایگ شپ گلیکسی S26 سیریز باضابطہ طور پر متعارف کرادی ہے، جس میں 3 ماڈلز شامل ہیں: گلیکسی S26،S26+ اور S26 الٹرا۔

کمپنی کے مطابق یہ سیریز اب تک کی سب سے جدید AI-پاورڈ اسمارٹ فون رینج ہے، جس میں اپ گریڈ شدہ کیمرہ سسٹمز، پرائیویسی فیچرز، ڈیوائس پر مصنوعی ذہانت کی خصوصیات اور پریمیم بلڈ شامل ہیں۔

گلیکسی S26 الٹرا سب سے اعلیٰ ماڈل ہے، جس میں ایکTB اسٹوریج اور 16GB ریم کی اعلیٰ کنفیگریشن دستیاب ہے۔

سام سنگ نے ریٹیل قیمتیں بھی جاری کیں:

گلیکسی S26 الٹرا: 424,999 روپے سے 579,999 روپے تک
گلیکسی S26+: 364,999 روپے سے شروع
گلیکسی S26: 299,999 روپے سے شروع

یہ قیمتیں S26 سیریز کو پاکستان میں الٹرا پریمیم اسمارٹ فونز کے زمرے میں رکھتی ہیں۔ فونز چند روز میں سرکاری ریٹیل اسٹورز اور آن لائن چینلز پر دستیاب ہوں گے، اور پری آرڈرز بھی جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون 18 اور آئی فون فولڈ کب لانچ ہوں گے؟

ٹیکنالوجی شائقین کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، رپورٹس کے مطابق Apple Inc. رواں سال ستمبر میں اپنی نئی فلیگ شپ سیریز iPhone 18 Proکے ساتھ پہلا فولڈ ایبل آئی فون بھی متعارف کرا سکتا ہے۔

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ کمپنی اس بار اپنی روایتی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے پہلے صرف پرو ماڈلز لانچ کرے گی جبکہ بیس ماڈلز کی رونمائی اگلے سال تک مؤخر کی جا سکتی ہے۔ تاہم اب تازہ رپورٹ سے عندیہ ملا ہے کہ فولڈ ایبل آئی فون کو بھی پرو لائن اپ کے ساتھ ہی پیش کیا جائے گا۔

چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم Weiboپر جاری ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون کا ڈسپلے جولائی میں بڑے پیمانے پر پروڈکشن کے مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔

یہ پیش رفت اس لیے اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ یہی ٹائم لائن iPhone 18 Pro Max اور آئی فون 18 پرو کے ڈسپلے کی تیاری سے مطابقت رکھتی ہے۔

ایپل کے روایتی پروڈکٹ سائیکل کے مطابق اگر جولائی میں بڑے پیمانے پر پیداوار شروع ہو جائے تو ستمبر کے اوائل میں باضابطہ لانچ ممکن ہو جاتی ہے۔

Scroll to Top