افغانستان نے پاکستان کے ساتھ جاری شدید کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل حکومت اسلام آباد کے ساتھ “مذاکرات” کے ذریعے موجودہ جھڑپوں اور سرحدی کشیدگی کا حل چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : طالبان رجیم کے 274اہلکار جہنم واصل کئے گئے،ڈی جی آئی ایس پی آر
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے اور کشیدگی کا بڑھنا کسی کے مفاد میں نہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور پاکستان کے ساتھ مثبت تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے۔





