یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سفارتخانے کی 24 گھنٹے ہیلپ لائن فعال

متحدہ عرب امارات (یو اے ای )میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سفارتخانے کی ہیلپ لائن 24 گھنٹے فعال کر دی گئی ہے۔

ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر تمام پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی ضرورت پر فوری طور پر سفارتخانے سے رابطہ کریں۔

ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے متعدد ہنگامی رابطہ نمبر جاری کیے گئے ہیں جبکہ دبئی قونصلیٹ نے بھی الگ سے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز فراہم کر دیے ہیں تاکہ ہم وطنوں کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

سفارتی حکام نے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکل یا ناگہانی صورتحال میں فوری طور پر ان نمبرز پر رابطہ کیا جائے۔

پاکستانی سفارتخانے نے کمیونٹی کو موجودہ حالات کے تناظر میں انتہائی محتاط رہنے اور سفارتی عملے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Scroll to Top