آپریشن غضب للحق جاری: پاک فوج نے پکتیکا میں ایک اور افغان پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیا

آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پکتیکا میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں بزدل افغان طالبان فورسز پوسٹوں پر اسلحہ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر پکتیکا کے مقام پر افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے جبکہ پکتیکا سمیت دیگر سرحدی علاقوں میں آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان سے متصل سرحدی علاقے ‘ژندہ سیکٹر’ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سرحد پار سے آنے والی طالبان رجیم کی ایک فوجی گاڑی (ہموی) کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، فورسز کی جانب سے کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں ہموی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جبکہ گاڑی میں سوار طالبان رجیم کے چار اہلکار بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

Scroll to Top