پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عالمی لہر کا حصہ ہے، افواہوں پر کان نہ دھریں،وزیراطلاعات عطا تارڑ

آپریشن غضب للحق: اب تک 435 افغان طالبان ہلاک اور 630 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نےکہا ہےکہ آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 435 طالبان ہلاک اور 630 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین تفصیلات جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے لکھاکہ پاک فوج کی بھرپور کارروائیوں کے نتیجے میں افغان طالبان کی 188 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 31 اہم پوسٹوں پر پاک فوج نے قبضہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر نے نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے مزید کہا کہ کارروائی کے دوران افغان طالبان کے 188 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔

بیان میں مزید واضح کیا گیا کہ پاک فضائیہ اور زمینی دستوں نے افغانستان بھر میں 51 مختلف مقامات کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ہے۔ ان ٹارگٹڈ کارروائیوں میں طالبان کی اہم تنصیبات اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے تاکہ سرحد پار سے ہونے والی بلااشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا سکے۔

Scroll to Top