سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی تحصیل تحصیل خضدار کے علاقے اورناچ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بی ایل اے کے مزید14دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کے تحصیل خضدار کے علاقے اورناچ میں سرچ آپریشن میں بی ایل اے کے 14 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
بی ایل اے کی جانب سے 17 فوجی جوانوں کی شہادت کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے جاری مختلف کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بی ایل اے نے حملہ کیا تھا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے متعدد دہشتگروں کو جہنم واصل کیا تھا۔
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ افغان طالبان کی جانب سے بلوچستان میں کیے گئے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
طالبان نے شمالی بلوچستان میں 16 مختلف مقامات پر حملوں کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں پسپا کر دیا۔ سکیورٹی فورسز نے قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن میں ہونے والے حملوں کو ناکام بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسزکی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کارروائیاں،34 دہشت گرد ہلاک
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جھڑپوں کے دوران 27 افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ ایف سی بلوچستان کا ایک جوان شہید اور پانچ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا میں بھی زمینی حملے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا جہاں 40 افغان طالبان ہوئے۔





