پاکستان اور عالمی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں فی تولہ سونا 10,000 روپے سستا ہو کر 539,962 روپے پر آ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 8,573 روپے کی کمی واقع ہوئی اور یہ 462,930 روپے پر ٹریڈ ہونے لگا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 9,004 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 100 ڈالر سستا ہو کر 5,172 ڈالر پر پہنچ گیا۔ یہ کمی اس کے بعد سامنے آئی جب 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے نے 5,400 ڈالر فی اونس کی نفسیاتی حد عبور کر کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ کشیدگی کے باوجود عالمی اور ملکی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔





