نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبرِ اعلیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔
وزارتِ خارجہ کے دفترِ ترجمان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے سوگوار خاندان اور ایرانی قوم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اس عظیم قومی غم کی گھڑی میں برادر ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ناقابل قبول ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
نائب وزیراعظم نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اپنے برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔





