بلوچستان کے ضلع قلات میں 4.6 شدت کا زلزلہ

بلوچستان کے ضلع قلات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز قلات شہر سے جنوب مشرق کی جانب تقریباً 27 کلومیٹر دور واقع تھا۔

یہ بھی پڑھیں : نور عالم خان کا جے یو آئی کے چیف وہپ کے عہدے سے استعفیٰ، اندورنی کہانی سامنے آگئی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ادارے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ آفٹر شاک کی صورت میں محفوظ رہا جا سکے۔

Scroll to Top