آج عمران خان سے کون ملاقات کرے گا؟فہرست میں شامل نام سامنے آ گئے

آج عمران خان سے کون ملاقات کرے گا؟فہرست میں شامل نام سامنے آ گئے

اڈیالہ جیل میں جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا روز طے پایا ہے، اور اس کے لیے 6 افراد کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کے لیے چھ افراد کی فہرست جیل حکام کو ارسال کی ہے۔ فہرست میں شامل افراد میں ایم این اے شاہد خٹک، جاوید وڑائچ، شبیر علی قریشی، عادل بازئی، سہیل سلطان اور میجر (ر) فیاض احمد شامل ہیں۔

جمعرات کے روز، فہرست میں شامل افراد اڈیالہ جیل پہنچ کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔

Scroll to Top