آبنائے ہرمز پر کشیدگی برقرار، امریکا کنٹرول حاصل نہ کر سکا، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

آبنائے ہرمز پر کشیدگی برقرار، امریکا کنٹرول حاصل نہ کر سکا، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

آبنائے ہرمز کے معاملے پر جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا تاحال آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران سے چھڑوانے میں کامیاب نہیں ہو سکا، جس کے نتیجے میں عالمی توانائی منڈی میں بے یقینی کی صورتحال برقرار ہے۔

سنگاپور میں ہونے والی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی مہنگا ہو گیا ہے اور اس کی قیمت 77 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے کی جغرافیائی صورتحال عالمی تیل کی منڈی پر براہِ راست اثر ڈال رہی ہے۔ ان کے مطابق اگر کشیدگی برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

Scroll to Top