ایران کے 200 اہداف پر حملے، بیلسٹک میزائل اور بحری جہاز تباہ، امریکی سینٹرل کمانڈ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے 72 گھنٹوں میں تقریباً 200 ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سینٹکام کے کمانڈرایڈمرل بریڈ کاپر نے ایران پر جاری حملوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بی ٹو بمبار طیاروں نے گہرائی میں دفن بیلسٹک میزائل لانچرز کو درجنوں بنکر بسٹر بموں کے ذریعے تباہ کر دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حملے کے پہلے دن کے بعد سے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں میں 90 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور اب تک 30 سے زائد ایرانی بحری جہاز تباہ کر دیے گئے ہیں۔

سینٹکام کے مطابق آپریشن کے اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل پیداوار کی صلاحیت کو تباہ کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ سینٹکام نے کہا کہ یہ کارروائیاں ایران کی فوجی اور دفاعی صلاحیت کو محدود کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں تاکہ مستقبل میں ممکنہ خطرات کو کم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم لڑائی میں ایران سے سب سے زیادہ سنجیدہ ہیں، پہلے ایران کو ختم کریں گے، ٹرمپ

ایڈمرل کاپر نے مزید کہا کہ یہ فوجی کارروائیاں خطے میں امریکی اور اتحادی مفادات کی حفاظت کے لیے ضروری ہیں اور انہیں پوری توجہ اور جدید اسلحہ کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

Scroll to Top