افغان طالبان حکومت نے حال ہی میں پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے بعد افغان میڈیا پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق طالبان نے صحافیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوجی مراکز پر ہونے والے حملوں کی خبریں نشر یا شائع نہ کریں۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی فضائی کارروائیوں کے مقامات اور تعداد کے بارے میں رپورٹنگ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
یہ اقدامات طالبان کی طرف سے اپنی مشکلات اور کارروائیوں کی نوعیت کو عوام سے چھپانے کی کوشش کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رپورٹنگ پر یہ پابندیاں طالبان حکومت کی اندرونی مشکلات کو ظاہر کرتی ہیں اور میڈیا سنسرشپ کے ذریعے صورتحال کو کم دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مقاصد کے حصول تک جاری رہیں گی،سیکیورٹی ذرائع
صحافتی تنظیموں کے مطابق پابندی کے باوجود بعض رپورٹنگ محدود اور محفوظ ذرائع کے ذریعے جاری ہے تاکہ عوام تک معلومات پہنچتی رہیں مگر حکومت کی ہدایات کی خلاف ورزی نہ ہو۔





