پاک چائنہ فرینڈشپ کپ باسکٹ بال چیمپئن شپ، پاک آرمی ٹیم کی شاندار کامیابی

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاک چائنہ فرینڈشپ کپ باسکٹ بال چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں جو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تھری بائی تھری فارمیٹ میں منعقد ہو رہے ہیں۔

ڈیپارٹمنٹل کیٹگری میں آرمی وائٹس، واپڈا گرین، نیوی اور ائر فورس نے شاندار کھیل پیش کیا، آرمی وائٹس نے واپڈا ریڈ کو 13-21 پوائنٹس سے ہرایا۔

 نیوی نے پولیس کو 5-21 پوائنٹس سے شکست دی، واپڈا گرین نے آرمی گرین کو 17-20 پوائنٹس سے زیر کیا اور پی اے ایف نے پولیس وائٹس کو 6-22 پوائنٹس سے مات دی۔

ویمنز کیٹگری میں بھی مقابلے سنسنی خیز رہے، جہاں آرمی ریڈ نے ٹیم الفا کو 2-15 پوائنٹس سے ہرایا اور اسلام آباد بلز نے الفا کو 6-14 پوائنٹس سے شکست دی۔

واپڈا بی نے ڈولفنز کو 2-19 پوائنٹس سے زیر کیا، نسٹ نے اسلام آباد ٹائٹنز کو 1-17 پوائنٹس سے ہرا دیا اور لائیکنز نے واہ سپرنگ کو 2-11 پوائنٹس سے مات دی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف آف آرمی اسٹاف پولو اور نیزہ بازی چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر

پاک چائنہ فرینڈشپ کپ باسکٹ بال چیمپئن شپ میں دلچسپ اور سخت مقابلے جاری ہیں اور ہر ٹیم نے اپنی مہارت دکھاتے ہوئے شائقین کو محظوظ کیا۔

Scroll to Top