ایران طویل جنگ کے لیے تیار، دشمن کو دردناک ضرب لگائیں گے، پاسدارانِ انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی نے اعلان کیا ہے کہ وہ طویل اور شدید جنگ کے لیے مکمل تیار ہے اور دشمن کو مستقبل میں دردناک ضرب لگائی جائے گی۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل نائینی نے کہا کہ ایران جلد نئی قسم کے اسٹریٹجک ہتھیار متعارف کرائے گا جو پہلے کبھی جنگ میں استعمال نہیں ہوئے، اب تک کیے گئے حملے ایران کی اصل صلاحیت کا صرف ایک حصہ تھے، اور آنے والے وقت میں حملے مزید شدید اور وسیع ہوں گے۔

جنرل نائینی نے امریکا اور صیہونی حکومت کو بھی خبردار کیا کہ وہ اب اندھی ہو چکی ہیں اور مستقبل میں ایک تکلیف دہ جنگ کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے دعوے کے مطابق حالیہ آپریشن وعدہ صادق کی سترہویں لہر میں امریکی اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں بن گوریون ہوائی اڈہبن گوریون ہوائی اڈہ اور صیہونی حکومت کی وزارتِ جنگ شامل ہیں۔

اس کارروائی کے دوران سات سے زائد جدید ریڈار نظام تباہ کر دیے گئے جس کے بعد امریکی اور صیہونی نگرانی کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

جنرل نائینی نے کہا ریڈاروں کی تباہی سے امریکا اور صیہونی حکومت کی آنکھیں بند ہو گئی ہیں، دشمن کو مستقبل میں ایک تکلیف دہ جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی انہوں نے مزید کہا کہ اب تک صرف ہتھیاروں کا معمولی حصہ استعمال کیا گیا ہے اور جلد ایسے ہتھیار منظر عام پر آئیں گے جو پہلے کبھی استعمال نہیں ہوئے۔

Scroll to Top