ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تصدیق کی ہے کہ کچھ ممالک کی جانب سے ثالثی کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میںمسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ہم خطے میں پائیدار امن کے لیے پرعزم ہیں لیکن اپنی قوم کی وقار اور خود مختاری کے دفاع میں ہمیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔
انہوں نے ثالثی کرنے والے ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ “ثالثی کی کوششیں ان لوگوں پر مرکوز ہونی چاہئیں جنہوں نے ایرانی عوام کو کمزور سمجھا اور اس تنازع کی آگ بھڑکائی۔
Some countries have begun mediation efforts. Let’s be clear: we are committed to lasting peace in the region yet we have no hesitation in defending our nation’s dignity & sovereignty. Mediation should address those who underestimated the Iranian people and ignited this conflict https://t.co/MxWCuNYOYR
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) March 6, 2026
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد جنگ ساتویں روز میں داخل ہوگئی ہے ، ایران میں اب تک شہداء کی تعداد 1 ہزار 332 ہوگئی۔





