میرانشاہ میں خوارج کا خودکش حملہ،بچوں سمیت 13 افراد زخمی

میرانشاہ میں خوارج کا خودکش حملہ،بچوں سمیت 13 افراد زخمی

شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں آج خوارج کی جانب سے سول آبادی کے قریب بارودی مواد سے بھری گاڑی کا دھماکہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو معصوم بچوں سمیت تیرہ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق خودکش بمبار نے چشمہ پل کے قریب بارود سے بھری گاڑی کو اڑا دیا جس کی زد میں آ کر بچوں سمیت عام شہری زخمی ہوئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال میران شاہ منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر گردونواح میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔

Scroll to Top