قومی ہاکی ٹیم نے8سال بعد ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

مصر میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار تین سے شکست دے کر 2018 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے عماد محمود، ابوبکر محمود، سفیان خان اور افراز نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے کوارٹر میں ایک گول کی برتری حاصل کی، جبکہ فیصلہ کن چوتھے کوارٹر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین مزید گول داغ کر جاپان کو مقابلے سے باہر کر دیا۔

ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کا ہدف حاصل کرنے کے بعد اب پاکستان کی نظریں کوالیفائرز کے ٹائٹل پر لگی ہوئی ہیں۔ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز فائنل میں کل پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

Scroll to Top