حکومت پاکستان نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، کچھ عرصہ قبل پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی تھی اور قوم سے ہنگامی خطاب کیا تھا۔
عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ جب آپ کہتے ہیں پیٹرول مہنگا ہوگیا ہے،ا س وقت پاکستان سب سے سوائے وہ ملک(جن میں تیل نکلتا ہے)کے علاوہ جو ملک بھی تیل امپورٹ کرتے ہیں، پاکستان ان میں سے سب سے سستا ملک ہے۔
🚨🚨حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد، سابق وزیراعظم عمران خان کے اس ہنگامی خطاب پر ایک نظر ڈالیں جس میں انہوں نے مشکل فیصلوں کی وجوہات بتائی تھیں۔ کیا آج کے حالات اس وقت سے مختلف ہیں؟ خود سنیں اور فیصلہ کریں۔ pic.twitter.com/TfLrFwAZCw
— Pakhtun Digital (@PakhtunDigital) March 6, 2026
عمران خان کا کہنا تھا کہ آج میں آپ سے کہتا ہوں ہمیں پیٹرول بڑھانا پڑے گا،کیونکہ ہم پٹرول نہیں بڑھاتے تو ہمارا خسارہ بڑھ جاتا ہے۔





