چترال: روسی شکاری نے مارخور کا شکار کر کے نمایاں کارنامہ انجام دیا

چترال کے گول نیشنل پارک میں روسی شکاری نے رواں سال کے سب سے بڑے مارخور کا شکار کیا۔

ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) رضوان اللہ یوسف زئی کے مطابق، یہ نان ایکسپورٹیبل مارخور 14 سال کا ہے اور اس کے سینگوں کا سائز 55 انچ ہے۔

مارخور کے سینگ اور کھال کو باہر لے جانا غیر قانونی ہے، اور انہیں چترال میں ہی رکھا جائے گا۔ روسی شکاری الیکسی کمپ نے اس شکار کے لیے 71 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 2 کروڑ روپے) کی خطیر رقم ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں ، دیر میں 61 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

رضوان اللہ یوسف زئی نے بتایا کہ اس سال کے چار نان ایکسپورٹیبل شکار مکمل ہوگئے ہیں، اور یہ شکار اس سال کا سب سے بڑا اور نمایاں شکار ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارخور کی شکار کی اجازت صرف اس صورت میں دی جاتی ہے جب شکاری اس کی قانونی اجازت اور رقم ادا کرتا ہے۔

Scroll to Top