آئی فون 16 ای: کم قیمت اور نئی خصوصیات کے ساتھ 59 ممالک میں کب تک دستیاب ہوگا؟

Pakistan SCO Summit 2026

ایپل نے اپنا نیا کم قیمت ماڈل آئی فون 16 ای متعارف کرادیا ہے، جو اب 59 ممالک میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔

 ان ممالک میں آسترلیشیا، کینیڈا، چین، جرمنی، بھارت، جاپان، ملائشیا، میکسیکو، جنوبی کوریا، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔

آئی فون 16 ای کا ڈیزائن آئی فون 14 اور 8 سے ملتا جلتا ہے، لیکن اس میں جدید اے 18 چِپ نصب کی گئی ہے جو اس کے کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور چین کا خلائی تعاون، پاکستان اپنا پہلا خلاباز خلا میں بھیجے گا

اس ماڈل میں ایپل نے کئی نئی خصوصیات شامل کی ہیں، جن میں سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی کے لیے سی ون موڈیم، ایمرجنسی ایس او ایس، روڈ سائیڈ اسسٹنس، میسجز اور فائینڈ مائی وایا سیٹلائیٹ شامل ہیں۔

ایپل کا دعویٰ ہے کہ آئی فون 16 ای بیٹری لائف کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بہترین آئی فون ہے، جو سنگل چارج پر 6 گھنٹے زیادہ چلتا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top