خیبر پختونخوا، بلدیاتی اداروں کی مدت میں توسیع پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل، تین دن میں رپورٹ سپیکر کو پیش کرنے کی ہدایت

خیبر پختونخوا، بلدیاتی اداروں کی مدت میں توسیع پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل، تین دن میں رپورٹ سپیکر کو پیش کرنے کی ہدایت

خیبر پختونخوا اسمبلی نے صوبے میں بلدیاتی اداروں کی مدت میں ممکنہ توسیع کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق اس کمیٹی کی سر براہی رکن صوبائی اسمبلی نذیر احمد عباسی بطور کنوینر کریں گے۔

کمیٹی میں دیگر اراکین محمد سجاد، اکبر ایوب خان، طارق سعید، میاں شرافت علی، احتشام علی، محمد انور خان، آصف خان، احمد کنڈی، سجاد اللہ، ملک طارق اعوان، ارباب محمد وسیم اور محمد نثار شامل ہیں۔

نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کمیٹی بلدیاتی اداروں کی مدت میں ممکنہ توسیع کے حوالے سے قانونی اور انتظامی امور کا جائزہ لے گی اور مشاورت کے بعد اپنی سفارشات تیار کرے گی۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تین دن کے اندر اپنی رپورٹ سپیکر صوبائی اسمبلی کو پیش کرے۔

مزید براں، کمیٹی کے اجلاس کے لیے کم از کم چار اراکین کی موجودگی کو کورم قرار دیا گیا ہے تاکہ فیصلہ سازی کا عمل شفاف اور مؤثر ہو۔ ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بروقت اور عملی سفارشات پیش کرے گی تاکہ بلدیاتی اداروں کی مدت میں توسیع کے حوالے سے واضح رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

Scroll to Top