وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباس نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور ایران میں موجودہ کشیدگی نے عالمی توانائی منڈی پر گہرا اثر ڈالا ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں محمد حنیف عباسی نے کہاکہ آبنائے ہرمز کی بندش کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل کی رسد متاثر ہوئی، جس کے باعث پٹرول کی قیمت چند دنوں میں 78 ڈالر سے بڑھ کر 106 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ ڈیزل تقریباً 150 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔
وزیر نے کہا کہ پاکستان میں بھی ان حالات کے پیشِ نظر قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کرنا پڑی، مگر حکومت نے عوام پر بوجھ کم سے کم رکھنے کے لیے اضافہ محدود رکھا۔
محمد حنیف عباس نے واضح کیا کہ حکومت عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باوجود مناسب اور محدود قیمت ایڈجسٹمنٹ کر رہی ہے تاکہ مہنگائی کے دباؤ کو کم سے کم رکھا جا سکے۔





