رانا ثنااللہ

تیل 78 سے 106 ڈالر کا ہو گیا، یہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی اصل وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی عالمی صورتحال نے تیل کی قیمتوں کو آگ لگا دی ہے۔

سوشل میڈیا ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت محض چند ہی دنوں میں 78 ڈالر سے بڑھ کر 106 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ یہ صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا اس وقت توانائی کے بحران کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت عالمی قیمتوں کے عین مطابق اضافہ کرتی تو پیٹرول 110 روپے فی لیٹر مہنگا ہوتا، لیکن عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بوجھ کو آدھا یعنی صرف 55 روپے تک محدود رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید خبردار کیا کہ اس صورتحال کا فائدہ اٹھانے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف حکومت نے سخت کارروائی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

Scroll to Top