ایران جنگ کے بعد اماراتی صدر کا پہلا عوامی بیان سامنے آ گیا

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے بعد اپنا پہلا عوامی بیان جاری کیا ہے۔

اماراتی صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کہ قوم غیر معمولی حالات سے گزر رہی ہے اور ریاست اپنے شہریوں اور ملک میں مقیم تمام افراد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

صدر بن زاید النہیان نے کہا ہے کہ یو اے ای آسان شکار نہیں اور ملک کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

دوسری طرف ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین کے جوفیر میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا اور ایرانی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی ایران میں ایک پانی کے پلانٹ پر حملے کے ردعمل میں کی گئی۔

اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ ایران پڑوسی ممالک پر حملہ نہیں کرے گا جب تک ان کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ کی جائے۔

ایرانی صدر نے مزید واضح کیا کہ عبوری قیادت نے پڑوسیوں کے خلاف کسی بھی جارحیت سے گریز کی منظوری دی ہے اور ایران خطے کے کسی ملک کے ساتھ دشمنی نہیں رکھتا۔

Scroll to Top