جنوبی وزیرستان میں آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور

جنوبی وزیرستان میں آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی ایک اہم پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران افغان طالبان اور فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور ہو گئے اور طالبان کی پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔ پاک فوج مسلسل افغان طالبان کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے تاکہ دہشت گرد عناصر کی کارروائیوں کو محدود کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کا مقصد علاقے میں امن و امان قائم رکھنا اور دہشت گردوں کے اثر و رسوخ کو ختم کرنا ہے۔ پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی پسپائی نے علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے

سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ آپریشن جاری رہے گا اور دہشت گردوں کے خلاف مزید کارروائیاں بروقت انجام دی جائیں گی تاکہ جنوبی وزیرستان میں مکمل امن قائم کیا جا سکے۔

Scroll to Top