پاک آرمی کی زبردست کارروائی !پاک،افغان سرحد کے قریب افغان طالبان پسپائی پر مجبور، گاڑی پکڑ کر تباہ کر دی گئی۔
کورم سیکٹر کے قریب پاک افغان سرحد پر گشت کے دوران پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اپنے ساتھ لائی گئی گاڑی چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی فوری اور مؤثر کارروائی نے طالبان کو پسپائی پر مجبور کر دیا اور علاقہ میں امن قائم رکھنے میں مدد فراہم کی۔
حکام کے مطابق طالبان کی گاڑی بعد میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں قبضے میں آ گئی اور اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان کتنی تیزی سے اپنے ٹھکانوں کی طرف بھاگتے ہوئے پسپائی اختیار کر رہے تھے، جس سے فورسز کی مؤثر کارروائی واضح ہوتی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی پاک افغان سرحد پر گشت کے دوران معمول کی نگرانی اور طالبان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے دوران انجام دی گئی۔ اس اقدام کا مقصد سرحدی علاقوں میں غیر قانونی نقل و حرکت روکنا اور دہشت گرد عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ہے۔
پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے مسلسل سرحدی علاقوں میں چوکس ہیں اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ذریعے امن و امان قائم رکھنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔





