وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق سے رکائوٹوں کے باوجود ان کی صوبائی حکومت کی معاشی صورتحال باقی تینوں صوبوں سے بہت بہتر ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا ، کے پی واحد صوبہ جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا ہے انہوں نے مزید گفتگو کرتےہوئے کہا
کہ خیبر پختونخوا حکومت کے پاس خزانے میں 176 ارب کا سرپلس پڑا ہے پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جارہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینگے ،
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مناظرے کیلئے تیار ہوں