صدارتی انتخابات میں بدرا گمبا صدر منتخب،54959 ووٹ حاصل کرلئے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر نے ایک پریس کانفرنس میں الیکشن نتائج کا اعلان کیا۔بدرا گمبا نے بھاری تعداد میں ووٹ حاصل کرلیے جب کہ ان کےمد مقابل اردزمبا نے اکتالیس فیصد ووٹ حاصل کئے۔
ابخازیا انتخابات کا پہلا مرحلہ 15فروری کو منعقد ہواتھا۔ تاہم کوئی امیدوار مطلوبہ ووٹ حاصل نہ کرسکا۔ رن آف الیکشن یکم مارچ کو منعقد ہوا۔ جس میں بدرا گمبا نے 69فیصد ووٹ حاصل کئے
جب کہ اردزمبا نے اکتالیس فیصد ووٹ لئے۔ الیکشن کا عمل دیکھنے کے لیے کئی ممالک سے بین الاقوامی آبزرور موجود رہے اور انہوں نے مختلف پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا ۔ بین الاقوامی مبصرین نے الیکشن عمل پر اطمینان کا اظہار کیا