ضلع کرم میں ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ کی بندش کو 153 دن گزر گئے ہیں، جس کے باعث مقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
حکومت کی جانب سے شاہراہ کھولنے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں خوراک، پیٹرول اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
رمضان المبارک کے مہینے میں، جہاں ایک طرف روزہ داروں کو اپنی عبادات میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، وہیں دوسری طرف سحری اور افطار کے دوران خوراک کی کمی نے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کیا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ سحر و افطار بھی صرف پانی پر گزارہ کر رہے ہیں، کیونکہ انہیں ضروری اجناس نہیں مل پا رہیں۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں رمضان المبارک کے دوران مفت افطار دسترخوانوں کا سلسلہ جاری
اس کے علاوہ، پاراچنار اور نواحی علاقوں میں سحری کے وقت بجلی کی بندش نے شہریوں کے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے
جس سے رمضان کے دوران روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر، پاراچنار کے شہریوں نے مختلف مقامات پر احتجاج شروع کر دیا ہے اور حکومت سے فوری طور پر شاہراہ کھولنے کی اپیل کی ہے۔