ٹک ٹاک کے لیے خطرہ: انسٹاگرام کی نئی شارٹ ویڈیو ایپ لانچ کرنے کا ارادہ

انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا، جو کہ پہلے ہی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ٹکر کی ایپ “تھریڈز” متعارف کروا چکی ہے

اب ٹک ٹاک کے مقابلے کے لیے ایک نئی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، انسٹاگرام کے سربراہ نے کمپنی کے ملازمین سے خصوصی میٹنگ میں اس نئی ایپ کے بارے میں بات کی ہے۔ اس نئی ایپ کو انسٹاگرام سے جوڑنے کا امکان ہے، جیسے “تھریڈز” کو انسٹاگرام کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ تاہم، اس حوالے سے ابھی تک کوئی رسمی اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ اقدام ایسے وقت پر اٹھایا جا رہا ہے جب امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندیاں عائد کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں

یہ بھی پڑھیں ٹک ٹاک کے لیے خطرہ: انسٹاگرام کی نئی شارٹ ویڈیو ایپ لانچ کرنے کا ارادہ

 امریکی صدر نے ایپ پر پابندی کے قانون کو فی الحال منسوخ کر دیا ہے۔ امریکی حکومت نے ٹک ٹاک کے حوالے سے ایک قانون بنایا ہے کہ چینی ایپ کو امریکی آپریشنز میں کسی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنا ہوگا، ورنہ اسے امریکہ میں بند کر دیا جائے گا۔

ٹک ٹاک نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، جس کے نتیجے میں میٹا کی جانب سے اپنی نئی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ کا آغاز متوقع ہے۔

Scroll to Top