خیبر پختونخوا میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا آغاز

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں ، دیر میں 61 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور اس کے گردونواح کے حوالے سے بھی پیش گوئی کی ہے کہ یہاں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوچکی ہے۔

 کچھ مقامات پر درمیانے سے شدید بارش کا بھی امکان ہے جس سے شہر کی فضا مزید ٹھنڈی ہو جائے گی۔

Scroll to Top