اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز آج سے ہونے جا رہا ہے، جس کے لیے شائقینِ کرکٹ میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
ایونٹ کے افتتاحی مقابلے میں گزشتہ سیزن کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کا سامنا نئی شامل ہونے والی فرنچائز حیدر آباد کنگز سے ہوگا۔
Revised Schedule for HBL PSL 11 🏏
44 matches will be taking place in a space of 39 days with Lahore and Karachi each hosting 22 matches.
Read More: https://t.co/hgnFSKUQPD#HBLPSL11 | #NewEra pic.twitter.com/1Vz4WiHOMn
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 22, 2026
دونوں ٹیمیں جیت کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، جس کے باعث پہلے ہی میچ کو خاصی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔
دوسری جانب کرکٹ کے مداح اس بڑے ٹورنامنٹ کا بےصبری سے انتظار کر رہے تھے، تاہم اس بار وہ اسٹیڈیم جا کر میچز سے لطف اندوز نہیں ہو سکیں گے۔
حکومتی فیصلے کے تحت خطے میں جاری کشیدہ صورتحال اور توانائی بحران کے پیش نظر تمام میچز بغیر تماشائیوں کے کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی پر بات چیت کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کا دورہ کریں گے، سی این این
شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ وہ تمام میچز گھر بیٹھے براہ راست دیکھ سکیں گے۔ پاکستان سپر لیگ 11 کی نشریات نجی ٹی وی چینل پر لائیو پیش کی جائیں گی، جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی میچز کی براہ راست اسٹریمنگ دستیاب ہوگی۔
کرکٹ ایکسپرٹ کے مطابق اگرچہ اسٹیڈیمز میں شائقین کی عدم موجودگی ایونٹ کے ماحول کو متاثر کرے گی، لیکن ٹی وی اور آن لائن نشریات کے ذریعے کرکٹ کے شوقین افراد اپنی پسندیدہ ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کر سکیں گے۔





