پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں کرکٹ کے روایتی قوانین میں ایک بڑی تبدیلی متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت اب کپتانوں کو ہر میچ سے قبل دو الگ الگ پلیئنگ الیون جمع کرانے کی اجازت ہوگی۔
نئے طریقہ کار کے تحت ہر کپتان میچ ریفری کو دو مختلف ٹیم شیٹس جمع کرائے گا، جن میں سے ہر شیٹ پر 11 کھلاڑیوں اور 4 متبادل کھلاڑیوں کے نام درج ہوں گے۔
ٹاس ہونے کے بعد، کپتان پچ کی صورتحال اور پہلے بیٹنگ یا بولنگ کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ان دو میں سے کسی ایک حتمی الیون کا انتخاب کرے گا۔ منتخب کردہ ٹیم شیٹ پر کپتان کے دستخط ہونا لازمی ہوں گےجس کے بعد اس میں کسی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔
۔





