بنوں میں چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 30 زخمی

بنوں کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع اللہ چوک کے قریب کوٹکہ غلام قادر میں ایک چوک بیٹھک کی چھت گرنے سے ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق چھت شادی کی تقریب کے دوران اچانک منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنوں میں بارش کی تباہی، چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے 3 چراغ گل

ریسکیو حکام اور پولیس کی ٹیمیں ملبے تلے مزید افراد کے پھنسنے کے امکان کا جائزہ لے رہی ہیں۔

Scroll to Top